مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپورنے کہا ہے کہ صوبہ کردستان کے شہرسنندج میں 24 مارچ کے دن دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں سے وابستہ دہشت گرد گروہ نے 24 مارچ کو سنندج میں پولیس کے دو بہادر اور شجاع جوانوں کو شہید کردیا انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کہ بعد سکیورٹی دستوں نے تلاش و جستجو کا کام شروع کیا اور واقعہ کے اصلی مجرموں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا ہے سنندج میں دہشت گردی کی اس کارروائی میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ صوبہ کردستان کے شہر سنندج میں 24 مارچ کے دن دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
News ID 1281463
آپ کا تبصرہ